اپنی ریکارڈ شدہ آواز سننا ناگوار کیوں لگتا ہے ؟

8
448

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) بہت سے افراد صوتی پیغامات بھیجنے کے بعد اپنی آواز کو سننے سے گریز کرتے ہیں، کیوں کہ انہیں اپنی آواز سننا ناگوار ہوتا ہے ، ایسا کیوں ہوتا ہے ؟

اسی سوال کا جواب دینے کیلیے ہارورڈ یونیورسٹی کے ” ماس آئی اینڈ ایئر ہسپتال ” کے محققین نے چند افراد کو اپنی ریکارڈ شدہ آوازیں سننے کو کہا ، ان افراد میں سے 58 فی صد لوگ اپنی آواز سننا نہیں چاہتے تھے۔ جبکہ 39 فی صد افراد نے کہا کہ “ان کی آوازیں بے حد پریشان کن ہیں”۔

محققین کے مطابق اس کی کئی وجوہات ہیں ، سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ ڈیوائس کے ذریعے سنتے وقت آواز غیر معیاری سنائی دیتی ہے ۔

اس حوالے سے امریکن اسپیچ لینگوئج ہیئرنگ ایسوسی ایشن کی ڈائریکٹر ٹریسیا ایشبی سکیبیز کا کہنا ہے کہ “آواز کو منتقل کرنے کے 2 طریقے ہیں” ، ٹریسیا کے مطابق “ہم اپنی آواز کو ہوا اور ہڈیوں ( کان کے اندر چھوٹی ہڈیاں) کی ترسیل کے ذریعےسنتے ہیں ، یوں ہم حقیقی آواز کو سنتے ہیں لیکن جب ہم ریکارڈنگ میں اپنی آواز سنتے ہیں تو ہم صرف ہوا کی ترسیل کے ذریعے خود کو سن رہے ہوتے ہیں۔ اس لیے آواز اپنا معیار کھو دیتی ہے‘‘۔

8 comments

  1. dobry sklep 14 March, 2024 at 13:04 Reply

    I really like your blog.. very nice colors & theme. Did you design this website yourself or did you hire someone
    to do it for you? Plz answer back as I’m looking to design my own blog and would like
    to find out where u got this from. cheers I saw similar here: Sklep internetowy

  2. sklep internetowy 24 March, 2024 at 12:51 Reply

    Hey there! Do you know if they make any plugins to help
    with SEO? I’m trying to get my blog to rank for some targeted keywords but I’m not
    seeing very good results. If you know of any please share.
    Cheers! You can read similar art here: E-commerce

  3. Link Building 3 April, 2024 at 08:42 Reply

    Hey there! Do you know if they make any plugins to help with SEO?
    I’m trying to get my blog to rank for some targeted keywords but I’m not seeing very good gains.

    If you know of any please share. Thank you! I saw similar
    art here: Scrapebox List

Leave a reply