
ہاٹ لائن نیوز : فراڈ کیس میں ملزم کو دو سال قید بامشقت اور 20 ہزار جرمانے کا حکم دیا گیا ۔
ضلعہ کہچری کے مجسٹریٹ قربان علی نے تمام تر دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم کو سزا کا حکم دے دیا ، عدالت نے ملزم کو موقع پر کمرہ عدالت سے گرفتار کرنے کا حکم دیا ۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم وقاص نے 58 لاکھ روپے کےمدعی مقدمہ کو چیک دئیے ، ملزم نے بائے نام کے چیک دئیے ۔
پراسکیوٹر کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تمام تر شواہد اور گواہوں کے ثبوت موجود ہے ۔
عدالت میں ڈپٹی پراسکیوٹر رحمت اللہ پیش ہوئے اور گواہوں کے بیانات ریکارڈ کروائے ۔
یاد رہے کہ ملزم وقاص کے خلاف تھانہ مصری شاہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔