ہاٹ لائن نیوز : اٹک میں 3 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے تحت نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت ضلع اٹک میں بغیر اجازت کان کنی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب کیمطابق سونے سمیت تمام معدنیات کی غیر مجاز کان کنی پر دفعہ 144 کا اطلاق ہوگا۔ مائننگ مشینری کی نقل و حمل پر بھی 3 ماہ کیلیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔