اٹلی سے آنے والے 11 مسافر زخمی
امریکہ: ( ہاٹ لائن نیوز) امریکی ائیرلائن ڈیلٹا کے مطابق اٹلی سے آنے والی ایک پرواز کو شدید ہوا کے باعث ٹربیولینس کا سامنا کرنا پڑا ، جس سے عملے سمیت 11 مسافر زخمی ہوگئے۔
ڈیلٹا ترجمان کے مطابق “ڈیلٹا فلائٹ 175 کو ہوا کے شدید دباؤ کے باعث جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا ، جس کے بعد فلائٹ بحفاظت اٹلانٹا میں لینڈ کر گئی۔
امریکی ایوی ایشن انتظامیہ کے مطابق ٹربیولینس کے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ کلئیر ائیر ٹربیولینس کے واقعات موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پیش آرہے ہیں۔