35

آن لائن میوزک مقابلے کے وینرزکا اعلان پہلاانعام نعمان الشیخ لے اڑے دوسرے انعام کے لیے سمین خواجہ ، زائرہ علی مشترکہ فاتح قرار پائے، تیسر ان

اسلام آباد (ہاٹ لائن)پاکستان کے ممتاز ،مقامی میوزک پلیٹ فارم Bajao.PK نے آن لائن میوزک مقابلے کے وینرزکا اعلان کر دیا ہے پہلا انعام نعمان الشیخ کو ملا۔ دوسرے انعام کے لیے سمین خواجہ اور زائرہ علی مشترکہ فاتح قرار پائے، جبکہ تیسرا انعام دانش بٹ کے حصے میں آیا مقامی میوزک پلیٹ فارم کی طرف سے یہ اس پلیٹ فارم نے 28 جنوری کو پاکستان بھر میں نئی آواز آن لائن میوزک مقابلے کا آغاز کیا تھا۔
اس سے پہلے مقابلے کے تین دور ہوئے تاکہ بہترین میوزیشنزفاتحین کا انتخاب کیا جا سکے.میوزک کے اس مقابلے میں ملک کے طول و عرض سے 1000 نوجوانوں نے اپنی سر بھری گائیکی کے ساتھ حصہ لیا.آن لائن میوزک مقابلے کا مقصد ملک میں سر کے چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو نکھارنا تھا.تفصیلات کے مطابق بجاو میوزک’ نے پاکستان کے تین شاندار میوزک ٹیلنٹ کو اپنی نئی آواز میوزک مقابلے کے فاتحین کے طور پر اعلان کیا ہے اس میوزک کے اس شاندارمقابلہ میں کراچی سے تعلق رکھنے والے پہلے انعام یافتہ نعمان الشیخ نے نہ صرف 500,00 روپے کا نقد انعام جیتا بلکہ ایک معروف میوزک پروڈیوسر کے ذریعہ تیار کردہ اپنے گانے کو حاصل کرنے کا موقع بھی حاصل کیا جبکی دوسری جانب لاہور سے تعلق رکھنے والی زائرہ علی میوزکولوجی کی طالبہ ہیں۔ وہ اپنے خاندان میں واحد موسیقار ہیں مقابلے کا تیسرا انعام اسلام آباد کے دانش بٹ نے حاصل کیا۔ وہ پانچ سال کی عمر سے ہی موسیقی بجا رہے ہیں ۔ Bajao.pk کے پیچھے موجود ٹیم پاکستان کے معروف میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے، جس نے پاکستان کے چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے انتھک محنت کی۔ نئی آواز، اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اور ایک آن لائن گانے کا مقابلہ گزشتہ جنوری کو باجا میوزک کے سوشل میڈیا ہینڈلز بشمول فیس بک، انسٹاگرام اور باجا میوزک ایپ کے ذریعے پورے جوش و خروش کے ساتھ شروع کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں