72

آصف زرداری کا صاحبزادی آصفہ کو پارلیمانی سیاست میں لانے کا اعلان

اسلام آباد(ہاٹ‌لائن نیوز )سابق صدر آصف علی زرداری نے صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کو پارلیمانی سیاست میں لانے کا اعلان کردیا۔سابق صدر بیٹی آصفہ بھٹو زرداری کا ہاتھ تھامے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔سابق صدر نے تحریک عدم اعتماد اور دیگر مسائل پر بات کی۔ اس دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ اپنی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری کو پارلیمانی سیاست میں کب لا رہے ہیں؟ اس پر سابق صدر نے جواب دیا کہ انشاء اللہ اگلے الیکشن۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں