35

آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق

مشرقی بلوچستان کے علاقے تمبو میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔ بلوچستان کے علاقے تمبو میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، آسمانی بجلی گرنے کے واقعات مختلف مقامات پر پیش آئے جس میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئےلیکن کئی علاقوں میں بجلی کے کھمبے گرنے سے سپلائی معطل ہوگئی، سیلابی صورتحال کے سبب رابطہ سڑکوں پر آمدورفت متاثر ہوئی۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، شہر میں موسلادھار بارش سے نمٹنے کے لیے نالے صاف نہ کیے جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں