12

آئی جی پنجاب رائو سردار کی وفاقی میں تبدیلی کی درخواست، نیا آئی جی پنجاب کون ہو گا؟ ممکنہ نام سامنے آگئے

لاہور ( نیوزڈیسک) صوبے میں حکومت کی متوقع تبدیلی کے بعد مزید کام جاری رکھنے سے معذرت کرنے والے راؤ سردار کی جگہ نئے آئی جی پنجاب کے لیے زیرِغور نام سامنے آگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے آئی جی پنجاب کی تعیناتی آج یا کل متوقع ہے اور اس عہدے کے لیے اے ڈی خواجہ، عامر ذوالفقار، فیاض دیو، محسن بٹ فیصل شاہکار اور انعام غنی کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے کیوں کہ پنجاب میں ہونے والی حکومت کی ممکنہ تبدیلی کی وجہ سے صوبے کے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی جانب سے وفاق میں بھیجنے کی درخواست دی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی کو آج یا کل تبدیل کیے جانے کا امکان ہے کیوں کہ آئی جی پنجاب نے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے وفاق میں تبادلے کی درخواست کی ہے جس پر حمزہ شہباز نے آئی جی پنجاب راو سردار علی خا ن کی وفاق میں ٹرانسفر کی حامی بھر لی اور راؤ سردار علی خان کو وفاق میں ٹرانسفر کے بعد ڈی جی آئی بی لگائے جانے کا امکان ہے۔
دو روز قبل پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل نے پنجاب کے چیف سیکرٹری اور آئی جی پر آرٹیکل 6 لگانے کا مطالبہ کیا تھا ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری ایماندار آدمی ہیں لیکن ڈرپوک ہیں، آئی جی پنجاب راؤسردار اور چیف سیکرٹری کے خلاف آرٹیکل 6 لگنا چاہیے ، آئی جی اور چیف سیکرٹری کو بغیر مراعات کے ریٹائر کیا جائے، ان کی نسلیں یاد رکھیں، ایسے کرداروں کے خلاف آواز بلند کرتا رہوں گا۔ شہباز گل نے سوال اٹھایا کہ کیا آرٹیکل 6 کی بات صرف سیاست دانوں پر لگنے کی ہو گی؟ کیا آئین سب پر لاگو نہیں ہوتا ؟ آئی جی پنجاب رائوسردار کو فون کر کے کہا تھا کہ اپنا ایڈریس دیں، گاڑی آپ کے ہی نام کر دیتا ہوں، میری گاڑی کے حادثے میں ایک جعلی آدمی نے معافی مانگ لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں