(ایف پی سی سی آئی) کے صدر زبیر طفیل نے کہا کہ جب تک عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کا پورا ٹارگٹ حاصل نہیں ہوگا وہ آپ کو کچھ نہیں دے گا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کے سابق چیئرمین شبر زیدی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط ماننا پڑیں گی لیکن عام آدمی کی اشیاء پر ٹیکس بڑھانا مناسب نہيں ہوگا۔
ٹیکس ماہر اشفاق یوسف تولہ نے کہا کہ شناختی کارڈ اور پوائنٹ آف سیل کا تجربہ ناکام ہوگیا، حکومت جب کسی بھی لابی کے دباؤ میں آئے گی تو درست ٹیکس اکٹھا نہيں ہوگا۔اس موقع پر تجزیہ کار فرحان بخاری نے کہا کہ مانیں یا نہ مانیں، ملک الیکشن موڈ میں چلا گیا ہے، سیاسی بحث معیشت کے ارد گرد گھوم رہی ہے ، حقائق کو جاننا مشکل ہے۔
