64

آئندہ ہفتےوزیر اعظم کون سی شخصیت ہوگی اور ان کے وزیر اعظم بنتے ہی دھمکی آمیز خط معاملے پر کیا اقدام اٹھایا جائے گا ؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد (ہاٹ لائن) آئندہ ہفتےوزیر اعظم کون سی شخصیت ہوگی اور ان کے وزیر اعظم بنتے ہی دھمکی آمیز خط معاملے پر کیا اقدام اٹھایا جائے گا ؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا ۔۔۔اسلام آباد مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے عمران خان کے قوم سے خطاب پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خان زادہ
کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان نے مبینہ دھمکی آمیز خط پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جان بوجھ کر امریکا کا نام لیا ، وہ ملکی معاملات کو کھیل سمجھتے ہیں۔ چوہدری پرویز الٰہی کے حکومت سے اتحاد پر شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی نے اپنا فیصلہ کرلیا اب ان سے رابطہ نہیں ہے، پنجاب میں جب بھی تحریک عدم اعتماد آئی تو اپوزیشن کا مقابلہ پرویز الہٰی سے ہوگا۔ انہوں نے شہباز شریف کے اگلے ہفتے وزیر اعظم بن جانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اگلے ہفتے وزیراعظم بننے کے بعد اس معاملے کو صحیح طریقے سے عوام کے سامنے بھی لائیں گے اور خط امریکا سے آیا ہے تو امریکا سے بھی بات کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں