
ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ کے معروف گلوکار ادت نارائن ، حال ہی میں ایک نئے تنازعہ میں گر گئےہیں۔
حالیہ کنسرٹ میں ایک خاتون مداح کیساتھ انکی قربت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ، جس کے بعد گلوکار کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
ویڈیو میں ، نارائن کو ایک خاتون پرستار کے ساتھ سیلفیاں لیتے ہوئے اسکے گالوں کو چومتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے خاتون مداح کے ہونٹوں کو چوما۔ اس واقعے نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا ہے اور لوگ مختلف قسم کی شدیدتنقیدکررہے ہیں۔