اوورسیز پاکستانی ٹیکس ادا کیےبغیر موبائل کیسےاستعمال کرسکتے ہیں ؟

0
83

ہاٹ لائن نیوز : بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنا موبائل فون رجسٹر کر کے 4 ماہ تک ٹیکس یا ڈیوٹی ادا کیے بغیر استعمال کر سکتے ہیں۔

جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر جاری ہونے والے ایک بیان میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے کہا کہ غیر ملکی پاکستانی اور پاکستان آنے والے غیر ملکی شہری ہر واپسی کے بعد 120 دنوں تک بغیر کسی ٹیکس یا ڈیوٹی کے اپنے ذاتی موبائل فون استعمال کر سکتے ہیں۔

رواں سال مارچ میں حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور غیر ملکی شہریوں کو چار ماہ تک بغیر ٹیکس یا ڈیوٹی کے موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔

پاکستانی شہری حکومت کی جانب سے بنائی گئی ویب سائٹ پر جا کر اپنا موبائل فون رجسٹر کروا سکتے ہیں۔

ایف بی آر کے بیان کے مطابق موبائل فون بلاک کرنے کے حوالے سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور غیر ملکی شہریوں کے تحفظات دور کیے گئے ہیں۔

ایف بی آر اور پی ٹی اے نے ایف آئی اے اور موبائل فون آپریٹرز کے ساتھ مل کر نیا عارضی رجسٹریشن سسٹم متعارف کرایا ہے۔

مذکورہ سسٹم ان سمندر پار پاکستانیوں اور غیر ملکی شہریوں کے لیے بنایا گیا ہے، جو اپنا موبائل فون پاکستان میں نہیں رکھنا چاہتے

Leave a reply