موجودہ حکومت اور حکومتی اتحادیوں کی جانب سے انتخابی اصلاحات کے فیصلے پر سابق وزیراعظم نے اہم اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کے الیکشن کے دوران ووٹ کے حق کو محفوظ کرنے کے لئے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔
اجلاس میں سازش سے مسلط ہونے والی امپورٹڈ حکومت کے حقیقی عزائم و حکمت عملی کا تجزیہ کیا جائے گا۔
سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کے مکمل دفاع کی حکمتِ عملی بھی مرتب کی جائے گی اور امپورٹڈ سرکار کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کے حق پر کسی قسم کے ڈاکے کو ناکام بنانے کیلئے قانون و قواعد کا بھی مفصل جائزہ لیا جائے گا۔
خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں سینئر مرکزی قائدین اور قانونی ماہرین اجلاس میں شرکت کریں گے۔
دوسری جانب حکومت اگلے الیکشن سے پہلے انتخابی اصلاحات کرنے کے حق میں جس سے قبل الیکشن ممکن نہیں ہے۔
اس حوالے سے 2 روز قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے انتخابی اصلاحات کے بعد الیکشن کرانے کا اعلان کیا تھا جبکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اصلاحات سے قبل الیکشن سے انکار کیا ہے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم سمیت حکومت وفد بھی اصلاحا ت سے پہلے الیکشن کرانے کے حق میں نہیں ہے۔