اوورسیز پاکستانیوں کا نیا ریکارڈ

اوورسیز پاکستانیوں کا نیا ریکارڈ
رواں مالی سال کے 11 ماہ میں اوور سیز پاکستانیوں نے پینتیس ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر بھجوا کر نیا ریکارڈ بنا دیا ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ترسیلات زر میں تقریباً انتیس فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ مئی میں تین ارب ستر کروڑ ڈالر وطن بھیجے، سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 91 کروڑ 39 لاکھ ڈالرز وطن بھیجے جبکہ 75 کروڑ 42 لاکھ ڈالر یو۔ اے۔ ای میں مقیم پاکستانیوں نے بھیجے، برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے 59 کروڑ ڈالرز کا زرمبادلہ بھیجا، امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے ساڑھے 31 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ پاکستان بھیجا۔