اوورسیزپاکستانیوں کےووٹ کامعاملہ؛ شیخ رشید احمد 19

اوورسیزپاکستانیوں کےووٹ کامعاملہ؛ شیخ رشید احمد

سپریم کورٹ میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق درخواست دائرکردی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیداخلہ شیخ رشید نے سپریم کورٹ میں دائردرخواست میں وفاق اورالیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں سابق وزیرِداخلہ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ الیکشن ایکٹ کی شق 94 میں کی گئی ترمیم کوغیرآئینی قراردیا جائے۔

درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کو اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانے کے لیے اقدامات کا حکم دیا جائے۔

شیخ رشید نے درخواست میں مؤقف اختیارکیا کہ پوری دنیا میں 9 ملین اوورسیز پاکستانی ہیں۔ مقننہ نے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے لیے پائلٹ پراجیکٹ کرنے کا کہا ہے جبکہ پائلٹ پراجیکٹس معاشی یا کمرشل معاملات میں کیے جاتے ہیں۔

سابق وزیرداخلہ نے درخواست میں کہا کہ آرٹیکل 218 کے تحت الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے کہ صاف شفاف انتخابات کرائے، حکومت کی الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترمیم آرٹیکل 218، 219 اور 222 کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترمیم کالعدم قراردی جائے۔

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ بنیادی ہے۔ موجودہ حکومت اس معاملے پرتاخیری حربے استعمال کررہی

شیخ رشید نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کے ووٹ کا حق دلانے آئے ہیں، جہاں عمران خان ہوگا ہم اس کے ساتھ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں