اولمپک گولڈ میڈلسٹ پارک میں سونے پر مجبور

0
47

ہاٹ لائن نیوز: اطالوی تیراک اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ تھامس سیکون کی تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں انہیں اولمپک ولیج کے اندر ایک پارک میں سوتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

تفصیلات سامنے آنے پر معلوم ہوا کہ 100 میٹر بیک اسٹروک میں گولڈ میڈل جیتنے والے اطالوی تیراک نے پہلے اولمپک ولیج میں رہائش کے بارے میں شکایت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اولمپک ولیج میں ایئرکنڈیشن نہیں ہے، بہت گرمی ہے اور کھانا بھی اچھا نہیں ہے۔

تھامس سیکون نے غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان وجوہات کی وجہ سے کئی کھلاڑی یہاں سے چلے گئے ہیں، میں بہت تھکا ہوا تھا اور دن رات اس بستر پر سونا بہت مشکل ہے جہاں گرمی اور شور کا مقابلہ ہوتا ہے۔

Leave a reply