ان کاونٹرسپیشلسٹ کاریمانڈ

0
57

ہاٹ لائن نیوز: لاہور کی انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے سرکاری رائفل چھیننے اور پولیس حراست سے فرار ہونے کے مقدمے میں سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کو تفتیش کے سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے عابد باکسر کے خلاف کیس کی سماعت کی ، دوران سماعت پولیس نے سخت سکیورٹی میں سابق پولیس انسپکٹر عابد کو عدالت کے روبرو پیش کیا دوران سماعت تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم پر تھانہ فیصل ٹاؤن میں سرکاری رائفل چھیننے اور پولیس حراست سے فرار ہونے کا مقدمہ درج ہے ، ملزم سے تفتیش کے لیے چودہ روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر سابق انسپکٹر عابد باکسر کا سات دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا اور آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کرلی ، عدالت نے عابد باکسر کودوبارہ 26 اکتوبرکوپیش کرنیکا حکم دیا ۔

Leave a reply