انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کا مہنگا ترین اوور کرادیا 28

انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کا مہنگا ترین اوور کرادیا

انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کا مہنگا ترین اوور کرادیا۔

بھارت کے خلاف برمنگھم ٹیسٹ میں اسٹورٹ براڈ نے ایک اوور میں 35 رنز دیے، ان رنز میں 6 رنز ایکسٹرا کے تھے جب کہ 29 رنز جسپریت بمرا نے اسکور کیے۔بمرا نے براڈ کی گیندوں پر 2 چھکے، 4 چوکے لگائے اور ایک سنگل لیا، اس اوور میں ایک چھکا نو بال پر لگا جب کہ براڈ نے 5 وائیڈ کے رنز بھی دیے۔

جسپریت بمرا نے بطور بیٹر ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی بنادیا۔

اس سے قبل برائن لارا، جارج بیلی اور کیشوو مہاراج نے ایک اوور میں 28،28 رنز بنائے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں