انگلینڈ کاپاکستان کےخلاف اہم فیصلہ 

0
233

 

ہاٹ لائن نیوز : آئی سی سی ورلڈ کپ کے 44ویں میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے تاکہ نیٹ ریٹ کو بہتر بنا کر تاریخ رقم کرتے تاہم میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔ بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں تبدیلی یہ کی گئی ہے کہ حسن علی کی جگہ شاداب خان کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

Leave a reply