انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں شائقین کی عدم دلچسپی رپورٹ کی گئی ہے۔جبکہ میڈٰیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان لارڈز کے میدان میں پہلے ٹیسٹ میچ میں شائقین میں عدم دلچسپی نظر آئی ہے۔
میڈٰیا رپورٹس ہیں کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں مہنگے ٹکٹس روایتی تماشائیوں کی پہنچ سے باہر ہوگئے ہیں جس کے باعث سیزن کا پہلا ٹیسٹ میچ میں ہاؤس فل نہیں ہوگا۔ ٹیسٹ میچ کے پہلے چار روز میں لارڈز کی 20 ہزار سے زائد نشستیں خالی رہ سکتی ہیں جبکہ 31 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے اسٹیڈیم میں پہلے روز 1800 اور دوسرے روز کے 2500 ٹکٹس دستیاب ہیںُ۔
