ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد ہائیکورٹ کےججز کے خط کی جوڈیشل انکوائری کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے، درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ 6 ججز کے خط پر سپریم کورٹ کےججز سے جوڈیشل انکوائری کی جائے ، حکومتی کمیشن کی تشکیل کو کالعدم قرار دیا جائے، سپریم کورٹ خود ججز کے خط کےمعاملہ پر انکوائری کروائے۔
ججز کو دھمکانے اور عدالتی امور میں مداخلت کرنے والے ذمہ داران کو مثالی سزا دی جائے، سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں وفاق اور حکومت پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔