
انڈیا نے دورہ بنگلہ دیش غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا
انڈین حکومت نے انڈین بورڈ کو دورہ بنگلہ دیش ملتوی کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے، دونوں ممالک میں بڑھتے سیاسی تناؤ کے سبب مودی سرکار نے دورہ ملتوی کرنے کر دیا ہے،بی ۔سی۔ بی نے انڈین ٹیم کے خلاف سیریز کی فروخت کو بھی روک دیا ہے جبکہ بھارتی براڈ کاسٹر کو اطلاع مل گئی ہے کہ بنگلہ دیش سے سیریز نہیں ہو گی، بی۔ سی۔ بی کے مطابق ابھی تک سیریز کی تاریخیں مقرر نہیں کی گئیں تھی، بی ۔سی۔ سی۔ آئی کا کہنا ہے کہ اگست میں دورہ مشکل ہے، یہ دورہ ایف۔ ٹی۔پی کا حصہ ہے۔