معاوضہ کم ہونے کے باعث سرکاری اساتذہ کا ڈیوٹی دینے سے انکار ، میٹرک کے بعد انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں بھی بورڈ کو امتحانی عملے کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے امتحان کا آغاز 18 جون سے ہوگا،جس کیلئے 580 امتحانی مراکز تشکیل دیئے گئے ہیں امتحان میں ایک لاکھ 58 ہزار امیدوار شرکت کریں گے، امتحان کی نگرانی کیلئے 3200 اساتذہ ، 1800 سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ درکار ہیں۔
