انٹر کے امتحانات کی تاریخ تبدیل ، نیا شیڈول جاری 34

انٹر کے امتحانات کی تاریخ تبدیل ، نیا شیڈول جاری

طلبا کے لئے اہم خبر، کراچی میں انٹر کے امتحانات کی تاریخ تبدیل کر کے نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اعلیٰ ثانوی تعلمی بورڈ کراچی کے چیئرمین ڈاکٹر سعید کی ہدایت پر ناظم امتحانات نے کورنگی لانڈھی سے قومی اسمبلی کے انتخابات کے پیش نظر کراچی میں انٹر کے امتحانات کی تاریخ تبدیل کرتے ہوئے نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ جبکہ نئے شیڈول کے مطابق انٹر کے امتحانات اب 15 جون کے بجائے 18 جون سے ہوں گے۔ 18 جون کو مختلف مضامین کے چار پرچے ہوں گے، امتحانات 6 جولائی تک جاری رہیں گے جس کے بعد عملی امتحانات کا آغاز ہو گا۔ اس حوالے سے نوٹیفیکشن بھی کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں