25

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی پرواز جاری ہے، روپے کے مقابلے 52 پیسے مہنگا ہو گیا ہے.کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، 52 پیسے بڑھوتری سے 208 روپے تک ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے گراوٹ کے بعد 207 روپے 50 پیسے پر فروخت ہوا۔
گزشتہ ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالرکی قیمت میں 25 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا تھا اور قیمت 207روپے 23 پیسے سے بڑھ کر 207 روپے 48 پیسے ہو گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں