انٹرنیشنل فورمز پر پاکستان کا دفاع عمران خان سے بہتر اور کون کر سکتا ہے، شہباز گل 100

انٹرنیشنل فورمز پر پاکستان کا دفاع عمران خان سے بہتر اور کون کر سکتا ہے، شہباز گل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل فورمز پر پاکستان کا دفاع عمران خان سے بہتر اور کون کر سکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شہباز گل نے لکھا کہ پاکستان کا انٹرنیشنل فورمز پر دفاع عمران خان سے بہتر کس نے کیا اور کون کر سکتا ہے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں شہباز گل لکھتے ہیں کہ ہمیشہ ہمیں ڈو مور کا آرڈر ملا اور ہم بچھتے چلے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نہیں ، امریکہ خود ذمہ دار ہے افغانستان میں جو ان کے ساتھ ہوا، عمران خان ہمیشہ سے کہتا رہا کہ افغانستان مسئلے کا طاقت سے حل نہیں کیا جا سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں