انوکھے آرٹسٹ کا انوکھا خراج تحسین
گوادر : ( ہاٹ لائن نیوز) گوادر کے آرٹسٹ ساچان پینٹر بلوچ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو انوکھا خراج تحسین پیش کر دیا ۔
ساحل سمندر کی ریت پر ساچان پینٹر بلوچ نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا پورٹریٹ بنا ڈالا ۔
ساچان پینٹر نے اس سے قبل سابق کرکٹر شاہد آفریدی اور ویرات کوہلی کے پورٹریٹ بھی ریت پر بنائے تھے۔
واضح رہے کہ کپتان بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے بیٹسمین کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر ہیں ۔