انوار الحق کاکڑ وزیر اعظم نہیں رہے

0
224

ہاٹ لائن نیوز : نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی ۔

درخواست ایڈووکیٹ محمد مقسط سلیم کی جانب سے دائر کی گئی جس میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نگران وزیراعظم کی تقرری کی آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد غیر موثر ہوچکی ہے ، پندرہ نومبر کو نگران وزیراعظم کی مدت مکمل ہوچکی ہے ، اب آئینی طور پر انوار الحق کاکڑ نگران وزیراعظم نہیں رہے ۔

درخواستگزار کے مطابق نگران وزیراعظم کی مدت میں الیکشن کمیشن یا کسی آئینی عدالت نے توسیع نہیں کی لہذا عدالت نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔

Leave a reply