انصاف کے لیے اکیس سال کاانتظار ،تاخیرکی وجہ کیاہے؟

0
118

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) عدالتوں کے چکر کاٹتے ماں کو اکیس سال گزر گئے۔ عدالتوں سے تاریخ تو ملی مگر مغوی بیٹا نہ ملا۔

رانی بی بی اغوا شدہ بیٹے ندیم قیصر کی بازیابی کے لیے آج بھی لاہور کی عدالتوں میں خوار ہو رہی ہیں۔ رانی بی بی کا کہنا ہے کہ اکیس سال سے بیٹے کی تصویر اٹھائے پھر رہی ہوں۔

بیٹا نہیں ہے تو اس کی ہڈیاں دے دو دل پھٹ رہا ہے۔ میں کمزور ہوں عدالتیں اور ادارے تو مظبوط ہیں، مجھے میرا بیٹا واپس دلوائیں ۔

والدہ کا مزید کہنا ہے کہ میرے بیٹے کے اغوا کا مقدمہ اکیس سال قبل شادباغ پولیس اسٹیشن میں درج ہوا تھا، نہ پولیس تعاون کر رہی ہے نہ کوئی اور ادارہ ، مجھے انصاف دیا جائے۔

Leave a reply