انسٹاگرام اسٹوریزفیچرمیں اہم اضافہ

0
129

ہاٹ لائن نیوز : ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام ایک نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جس کی مدد سے صارفین دوسرے صارفین کے پروفائلز کو اپنی اسٹوریز پر شیئر کر سکیں گے۔

اسٹوریز انسٹاگرام کی دنیا کا ایک بہت اہم حصہ ہیں اور کمپنی اسے بہتر بنانے کے لیے نت نئے فیچرز متعارف کرواتی رہتی ہے۔

ذرائع کے مطابق میٹا کا سب پلیٹ فارم اب اس فیچر میں پروفائل شیئرنگ کی سہولت شامل کرنے جا رہا ہے جس کا مقصد ایک پروفائل کو اسٹوریز میں شیئر کرکے فالورز کی توجہ دلانا ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے فالورز اسٹوریز میں شیئر کیے گئے پروفائلز کو آسانی سے دیکھ اور فالو کر سکیں گے۔

ٹیک لیک کے ماہر الیسانڈرو پیلوزی نے نئے فیچر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور اس کے عنوان سے کہا کہ کمپنی پروفائل شیئرنگ فیچر پر کام کر رہی ہے۔

یہ فیچر ان گمنام لوگوں کی مدد کرنے میں اہم ہو گا جو زیادہ شہرت کے مستحق ہیں۔

یہ فیچر فی الحال ترقی کے مراحل میں ہے اور اسے عام صارفین کے لیے جاری نہیں کیا گیا ہے۔

Leave a reply