hamza shehbaz 48

انسداد ڈینگی کے اقدامات پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہوگی، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کے اقدامات پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس ہوا ہے، اجلاس میں انسداد ڈینگی کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے انسداد ڈینگی کے موثر مہم چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر میں ڈینگی ٹیسٹ 2011 والے ریٹ پر ہو گا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت مقرر کردہ ریٹ پر ٹیسٹ کرانے کو یقینی بنانےاور تمام متعلقہ محکمے اور ادارے الرٹ ہو جائیں۔حمزہ شہباز نے کہا کہ2011 کے پیٹرن پر یونین کونسل، تحصیل، ضلع اور ڈویژن کی سطح پر انسداد ڈینگی کمیٹیوں کو فعال کیا جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ انسداد ڈینگی کے اقدامات پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہو گی، انسداد ڈینگی کی مہم میں کوئی غفلت برداشت نہیں کروں گا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ مون سون سیزن سے قبل تمام محکموں کو رزلٹ دینا ہو نگے، سرویلنس کا موثر نظام وضع کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ معیاری اسپرے اور ضروری ادویات کا بروقت انتظام کیا جائے، انسداد ڈینگی کیلئے متعلقہ ٹیموں کو متحرک کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ واضح کر دہ پلا ن پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔واضح رہے کہ اجلاس میں اراکین پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی، سیکرٹری صحت، ڈاکٹر وسیم اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں