انسداد پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

0
60

ہاٹ لائن نیوز : ٹانک میں انسداد پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ زخمی اہلکار کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا۔

ڈی پی او ٹانک عبدالسلام خالد کے مطابق گاؤں شاہ عالم میں انسداد پولیو مہم جاری تھی جس کے لیے گاؤں کے اطراف ناکہ بندی کی گئی تھی، اسی دوران قریبی جنگل سے نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے وہاں موجود پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

زخمی اہلکار کو فوری طبی امداد دینے کے بعد پشاور کے ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Leave a reply