انسانی ڈھانچہ کہاں سے آیا ؟ لوگوں میں خوف و ہراس

0
121

کراچی: (ہاٹ لائن نیوز) کلفٹن کے علاقے میں بنگلے سے انسانی ڈھانچہ برآمد ہوا ہے۔

زمزمہ کے بنگلے سے انسانی باقیات برآمد ہوئی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا۔

ترجمان جنوبی پولیس کے مطابق فوری طور پر اس بات کا تعین نہیں ہوسکا کہ یہ مرد کا ڈھانچہ ہے یا عورت کا، تاہم اس کا تعین ڈاکٹروں کے معائنے اور میڈیکل رپورٹ کے بعد ہی ہوگا۔

مذکورہ بنگلہ احمد اسلم نامی شخص کی ملکیت ہے جو جائیداد کی خرید و فروخت کا کاروبار کرتا ہے۔ بنگلہ گزشتہ 7 ماہ سے بند ہے تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Leave a reply