انسانی معدےسے ڈیڑھ سو سے زیادہ گھریلو اشیا برآمد

1
159

چندی گڑھ: (ہاٹ لائن نیوز)بھارت کے شہر موگا میں پیٹ درد میں مبتلا شخص کے معدے سے ڈیڑھ سو سے زیادہ گھریلو اشیا برآمد ہوئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب کے شہر موگا کے ایک مقامی اسپتال میں بخار ، پیٹ درد، اور متلی میں مبتلا 40 سالہ شخص کے معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے انکشاف کیا کہ اس شخص کے معدے میں گھریلو استعمال کی اشیا موجود ہیں۔

3 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد ڈاکٹرز نے متاثرہ شخص کے معدے سے گھریلو استعمال کی ڈیڑھ سو سے زیادہ اشیا نکالی ہیں۔ ان اشیا میں ائیر فون ، بٹن ، نٹ بولٹ اور سیفٹی پن سمیت دیگر اشیا شامل ہیں، یہ شخص ایک ماہ سے بیمار تھا۔

آپریشن کرنے کے بعد متاثرہ شخص کو لائف سپورٹ پر رکھا گیا تھا تاہم وہ انتقال کرگئے۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ معدے میں موجود دھاتی اشیا شدید انفیکشن کی وجہ بنی ہیں۔ جاں بحق ہونے والے شخص کے خاندان نے اس بات سے لاعلمی کا اظہار کیا کہ انہوں نے یہ اشیا کب ، کیسے اور کیوں نگلیں۔

1 comment

Leave a reply