انتہائی مطلوب اورخطرناک دہشت گردوں کی لسٹ جاری
پشاور: (ہاٹ لائن نیوز) خیبر پختونخوا میں سی ٹی ڈی کی جانب سے انتہائی مطلوب اور خطرناک دہشت گردوں کی دوسری فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے۔
محکمہ انسداد دہشتگردی کی جاری کردہ فہرست میں 30 دہشت گردوں کے نام اور تصاویر شامل ہیں جن کا تعلق بنوں، ڈی آئی خان ، لکی مروت اور دیگر اضلاع سے ہے۔
جاری کی جانے والی فہرست میں لکی مروت اور بنوں کے سب سے زیادہ 13، 13 دہشت گردوں کے نام شامل ہیں،اس کے علاؤہ دہشت گردوں کے سر کی قیمتیں 3 لاکھ سے لے کر 50 لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہیں۔
فہرست میں بتایا گیا ہے کہ لکی مروت سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد حبیب اللہ کے سر کی قیمت 50 لاکھ مقرر کی گئی ہے جبکہ بنوں کے دہشت گرد کمانڈر مولوی نعمت اللہ کے سر کی قیمت 40 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔