ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان واپس لینے کے خلاف متفرق درخواست دائر کر دی گئی ۔
میاں شبیراسماعیل نےایڈوکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سےدرخواست دائر کی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق فارم 33 میں پارٹی کا نام شامل نہیں کیا جا سکتا، الیکشن کمیشن کی سیکشن 215 کی تشریح کے مطابق اگر انتخابی نشان واپس لیا جائے گا تو سیاسی جماعت بھی بین ہو جائے گی، سیکشن 215 آئین کے آرٹیکل 17 سے متصادم ہے، الیکشن ایکٹ کے سیکشن 215 کو آئین سے متصادم قرار دیا جائے ۔