13

انا للہ وانا الیہ راجعون! سعودی شہزادے کا اچانک انتقال ، سعودی شاہی خاندان سوگ میں ڈوب گیا

ریاض(ہاٹ لائن نیوز )سعودی ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ سعود بن محمد بن ترکی انتقال کرگئے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ نماز جنازہ سنیچر کو نمازعصرکے بعد مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں ادا کی گئی۔اس سے قبل گزشتہ سال سعودی شاہی عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق سعودی شاہی خاندان کے رکن شہزادہ عبداللہ بن محمد بن عبدالعزیز آل سعود دار فانی سے کوچ کرگئے تھے۔واضح رہے کہ ماہ اپریل میں سعودی عرب کے شہزادے بندر بن فیصل بن سعود بن عبدالرحمان آل سعود خالق حقیقی سے جاملے تھے، شہزادہ مشہور بن مساعد بن عبدالعزیز کی تدفین ریاض کے قبرستان میں کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں