46

انا للہ وانا الیہ راجعون،معروف کامیڈین اور اداکار کا انتقال ہو گیا

راولپنڈی ( ہاٹ لائن نیوز) ملک کے معروف اداکار و کامیڈین مسعود خواجہ انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق لاکھوں چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے ٹی وی اور اسٹیج ڈراموں کے معروف مزاحیہ اداکار مسعود خواجہ راولپنڈی میں انتقال کرگئے ، مسعود خواجہ راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں زیر علاج تھے کیوں کہ انہیں گردوں کی بیماری کے باعث ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا ، اپنے علاج کے سلسلے میں مسعود خواجہ کی جانب سے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مدد کی اپیل بھی کی گئی تھی تاہم راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں زیر علاج مسعود خواجہ صحت یاب نہ ہوسکے بیماری سے لڑتے لڑتے اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر دار فانی سے کوچ کرگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں