امیدوارکے انتقال کےباعث انتخابات ملتوی

0
185

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب اسمبلی کے حلقہ 266 سے انتخابی امیدوار چوہدری اسرار حسین گوندل انتقال کر گئے جس کے باعث حلقے میں انتخابات ملتوی کر دیے گئے۔

چوہدری اسرار حسین گوندل کو دل کا دورہ پڑنے کی شکایت پر ہسپتال لایا گیا۔

حالت تشویشناک ہونے پر ڈاکٹروں نے انہیں شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان ریفر کر دیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

امیدوار چوہدری اسرار حسین گوندل حلقہ پی پی 266 سے تحریک جوانان پاکستان کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق پی پی حلقہ 266 کا انتخاب امیدوار کی موت کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply