امیدواروں کے لیے الیکشن میں آسانیاں

0
236

ہاٹ لائن نیوز : اپلیٹ ٹربیونل میں اسحاق اکبر کے این اے 80 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل منظور ہو گئی ۔

اپیلٹ ٹربیونل کے جسٹس راحیل کامران شیح نے اپیلوں پر سماعت کی ۔

اپلیٹ ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ۔

گوجرنوالہ سے ارکام خان کے پی پی 68 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لیۓ گئے ۔

حلقہ این اے 79 اور پی پی 67 گوجرنوالہ سے سجاد علی خان کی ریٹرننگ افسر کے خلاف اپیل منظور ہوئی ۔

محمد الیاس کی گوجرنوالہ کے پی پی 66 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل منظور ہوئی ۔

امیدوار این اے 70 سے حافظ حامد رضا کی کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل منظور کر لی گئی ۔

این اے 71 سے سہیل افضل کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ۔

جبکہ ناروال سے پی پی 55 کے امیدوار ارسلان حفیظ کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا گیا ۔

محمد رضوان کے این اے 73,اور پی پی 50 سے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ۔

Leave a reply