امیتابھ بچن 32 سال بعد کس کےساتھ کام کرنےکوتیار

0
50

ممبئی : (ہاٹ لائن نیوز) بالی ووڈ بگ بی اور سپر اسٹار رجنی کانت 32 سال بعد اسکرین پر ایک ساتھ کام کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن نے رجنی کانت کی فلم تھالیوار 170 کی کاسٹ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے جس کا باقاعدہ اعلان بھی ہوگیا ہے۔

دوسری جانب پروڈکشن ہاؤس نے فلم تھالیور 170 کے حوالے سے رجنی کانت کا پوسٹر بھی شیئر کیا ہے۔

لائکا پروڈکشن کے اشتراک سے تیار کی گئی اس فلم کا اعلان مارچ میں کیا گیا تھا اور اس کی ہدایت کاری جے بھیم فیم کے ٹی جے گناویل کریں گے۔

انیرودھ روی چندر نے فلم کے لیے موسیقی بنائی ہے، جسے سبسکرن پروڈیوس کریں گے۔

اس کے علاوہ فلم میں رجنی کانت کے ساتھ اداکار فہد فیصل اور رانا دگوبتی کام کریں گے جب کہ کاسٹ میں ریتیکا سنگھ، دشارا وجیان اور منجو واریر بھی شامل ہیں۔

تھلائیور 170، فلم کا عارضی عنوان ہے جس میں امیتابھ بچن 32 سال بعد اداکار رجنی کانت کے ساتھ کام کریں گے۔

دونوں مشہور اداکاروں نے آخری بار 1991 میں فلم ‘ہم’ میں ایک ساتھ کام کیا تھا اور اب وہ 32 سال بعد دوبارہ ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

امیتابھ بچن نے رجنی کانت کے ساتھ زیادہ کام نہیں کیا لیکن وہ رجنی کانت کے بہت بڑے حامی رہے ہیں ۔

Leave a reply