امیتابھ بچن نے بہو ایشوریا کو ان فالو کردیا

0
60

ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ لیجنڈ اور ابھیشیک بچن کے والد امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بہو ایشوریا رائے کو ان فالو کر دیا جس سے صارفین شدید پریشان ہو گئے۔

ابھیشیک بچن کے اکیلے ایک تقریب میں شرکت کی وجہ سے جوڑے کے درمیان علیحدگی کی افواہیں وائرل ہوئیں۔ تقریب میں ابھیشیک بچن کی شادی کی انگوٹھی کی عدم موجودگی نے صارفین کو شک میں ڈال دیا۔

ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گزشتہ چند ہفتوں سے بھارتی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔

لیکن شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی پہلی فلم ‘دی آرچیز’ کے پریمیئر میں ایشوریا اور ابھیشیک کو ایک ساتھ دیکھ کر ان افواہوں کو غلط ثابت کر دیا۔

حال ہی میں امیتابھ بچن نے اپنی بہو کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا۔

امیتابھ بچن اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کئی لوگوں کو ان فالو کر چکے ہیں جن میں ان کے بیٹے ابھیشیک اور بیٹی شویتا بچن بھی شامل ہیں، انہوں نے بھارتی شوبز شخصیات سلمان خان، کترینہ کیف، دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ ، ویرات کوہلی کو بھی ان فالو کر دیا ہے۔

Leave a reply