امیتابھ بچن اور جیہ بچن کی شادی کو کتنے سال مکمل ہو گئے؟ 100

امیتابھ بچن اور جیہ بچن کی شادی کو کتنے سال مکمل ہو گئے؟

بالی ووڈ کے لیجینڈ اداکار امیتابھ بچن کی جیہ کے ساتھ شادی کو 47 سال مکمل ہو گئے ہیں۔اور اداکار امیتابھ بچن نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصویر شیئر کی ہے۔ اداکار کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں امیتابھ اور جیہ شادی کے جوڑے میں رسومات ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکت اہے ۔
اداکار امیتابھا نے ایک پوسٹ کی کیپشن میں لکھا کہ میں جیہ اور میری شادی کی سالگرہ پر دکھائے گئے پیار اور احترام کے لیے ان سے ہاتھ جوڑ کر سلام کرتا ہوں۔ 1973 میں امیتابھ بچن اور جیہ بچن ساتھ ساتھ زنجیر فلم میں نظر آئے یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ تاہم اس فلم کے بعد سے ہی جیہ اور امیتابگ ایک دوسرے کے قریب آنے لگے فلم کی کامیابی کا جشن منانے کیلئے دونوں بیرون ملک جانا چاہتے تھے۔ امیتابھ کی اداکارہ جیہ سے 3 جون 1973 کو شادی ہوئی جو ایک کامیاب شادی ثابت ہوئی ہیں۔بالی ووڈ میں جیہ بچن ان چند اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں جنہوں نے فلموں میں محض شو پیس کے طور پر اداکاراؤں کو استعمال کئے جانے کے نظریہ کو بدل کر فلم انڈسٹری میں اپنی ایک مضبوط شناخت بنائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں