رہنما تحریک انصاف عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی ناقص کارکردگی سے ڈالر 183 سے 205 تک پہنچ گیا ہے ۔اور تفصیلات کے مطابق عالیہ حمزہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت کا دعوی تھا کہ عمران خان کی حکومت امریکہ کے کہنے پر نہیں مہنگائی پر ختم کی، امپورٹڈ حکومت میں مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے ایک ماہ میں گھی کی قیمت میں 208 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے، ہول سیل مارکیٹ میں ادویات کی قیمت میں 50 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس بد معاشیہ کو مہنگائی ختم کرنے کے نام پر مسلط کیا گیاہے، چاول 180 سے 230، آٹا 1200 سے 1550 تھیلا، پیٹرول 150 سے 180 لیٹر ہو چکا، آلو پیاز کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر، مذید مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے۔
