پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی توجہ صرف این آر او پر ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے لکھا کہ ڈالر کی ڈبل سنچری، آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بعد کھانے پکانے والے تیل اور گھی کی رسد کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔
ڈالر کی ڈبل سنچری، آٹا کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بعد کھانے پکانے والے تیل اور گھی کی رسد کا بحران پیدا ہوگیا ہے پاکستان میں خوردنی تیل کا20روز کا سٹاک باقی ہےاور انڈونیشیا سے ایکسپورٹ پر پابندی کے باعث گھی فی کلو 500روپےسے تجاوز کر گئی
لیکن #امپورٹڈ__حکومت__نامنظور صرف توجہNROپرہے pic.twitter.com/NpvZlkJS79— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) May 19, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں فرخ حبیب لکھتے ہیں کہ پاکستان میں خوردنی تیل کا 20روز کا اسٹاک باقی ہے اور انڈونیشیا سے ایکسپورٹ پر پابندی کے باعث گھی فی کلو 500روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ امپورٹڈ حکومت کی توجہ صرف این آر او پر ہے۔