پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ سرکار نے عوام کومہنگائی کےایک بڑے تودے کے نیچے دبایا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں ادوایات کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ سرکار نے عوام کومہنگائی کے ایک بڑے تودے کے نیچے دبایا ہے جہاں عام انسان کیلئے جینا مرنا مشکل ہوگیا ہے۔ خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ یہ کپڑے بیچ کر مہنگائی کم کریں گے؟ عوام کا امپورٹڈ کے چہروں پر اجتماعی طمانچہ!