پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ امپورٹڈحکومت عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر خود عیاشیاں کررہی ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فرخ حبیب نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور نے
بجلی کی قیمت میں 4 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، اپریل کے مہینہ میں عوام کی جیب سے 51 ارب روپے اضافی نکالنے جارہےہے۔جب سے یہ حکومت آئی ہے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیا ہے۔ اور خود عیاشیاں کرہی ہے۔
فوری یہ اضافہ واپس لیا جائے— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) May 31, 2022
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ اپریل کے مہینہ میں عوام کی جیب سے 51 ارب روپے اضافی نکالنے جارہے ہیں۔
فرخ حبیب نے مزید کہا کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیا ہے اور خود عیاشیاں کررہی ہے، فوری یہ اضافہ واپس لیا جائے۔