امریکی صدر جو بائیڈن نے قانون سازوں سے اسلحے کی روک تھام کے لیے سخت قوانین منظور کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ فائرنگ کے واقعات پر قابو پایا جا سکے۔ اوکلاہوما میں ہونے والی فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر جو بائیڈن نے حملے میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ قانون سازوں کو ہتھیاروں کی خریداری کے لیے عمر کی حد 18 سے 21 سال تک بڑھانی چاہیے۔
انہوں نے قانون سازوں پر زور دیا کہ وہ آتشیں اسلحے کے محفوظ ذخیرے کو لازمی قرار دینے اور اسلحہ بنانے والوں کو ان کی مصنوعات کے ساتھ ہونے والے جرائم کا ذمہ دار ٹھہرانے کے لیے اقدامات کریں۔ بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ دو دہائیوں کے دوران ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران سے زیادہ اسکول جانے کی عمر کے بچے فائرنگ سے ہلاک ہوئے ہیں۔دوسری جانب، ریپبلکن قانون سازوں نے اسلحے کے کنٹرول کے لیے سخت قوانین کی مخالفت کی ہے
