امریکی صدر نے مودی سے کس چیز کا مطالبہ کر دیا ؟

0
174

واشنگٹن: ( ہاٹ لائن نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن نے بھارت میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، آزادی صحافت پر قدغن اور سول سوسائٹی کو کچلنے سے متعلق مسائل پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے جی 20 اجلاس میں نریندر مودی سے ملاقات کی۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے بھارت میں صحافیوں اور اقلیتوں پر ہونے والے پرتشدد واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

امریکی صدر نے بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات میں منی پور میں ہونے والے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ ، صحافیوں کی گرفتاری و تشدد اور نسلی فسادات پر بات کی۔

امریکی صدر نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران بھارت میں انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Leave a reply