24

امریکی صدر جوبائیڈن کا بڑا فیصلہ

امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ تین دہائیوں میں اپنی نوعیت کی پہلی بڑی اصلاحات کو ممکن بنانے والے فیڈرل گن ریفارمز بل پر دستخط کر دیئے ہیں، صدر کے دستخط کے بعد سے اب یہ قانونی مسودہ باقاعدہ طور پر قانون بن گیا ہے۔
اس موقع پر امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ یہ بل وقت کی ضرورت تھا جس سے کئی جانیں بچائی جا سکیں گی، اگرچہ اس بل میں وہ سب کچھ نہیں ہے جو میں چاہتا ہوں لیکن اس میں وہ اقدامات شامل ہیں جن کے لیے میں نے طویل عرصے سے مطالبہ کیا تھا ۔
بندوق کی قانون سازی میں نوجوان خریداروں کے لیے بہتر پس منظر کی جانچ پڑتال اور ریاستوں کے لیے وفاقی نقد “ریڈ فلیگ” کے قوانین متعارف کرائے گئے ہیں جو عدالتوں کو عارضی طور پر ان لوگوں سے ہتھیار واپس لینے کی اجازت دیتے ہیں جنہیں خطرہ سمجھا جاتا ہے.
بائیڈن اور دیگر ڈیموکریٹس کے مطلوبہ زیادہ سخت اقدامات اس میں شامل نہیں ہو سکے ہیں، جس کے تحت فوجی طرز کی رائفلوں پر پابندی تھی جس سے بڑے پیمانے پر فائرنگ سے زیادہ جانی نقصان ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں